چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے نیسپاک پروفیشنل آفیسرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر جاوید اقبال گورایہ کی ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت
April 11, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
411 Views
لاہور(11اپریل2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے نیسپاک پروفیشنل آفیسرز ایسوسی ایشن کے سابق صدر محمد جاوید اقبال گورایہ نے ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسلم زار اور رانا خالد بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے محمد جاوید اقبال گورایہ کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

