Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / کرکٹ کی طرح کبڈی کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے: چودھری شجاعت حسین

کرکٹ کی طرح کبڈی کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے: چودھری شجاعت حسین

اجلاس میں نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی طرف راغب کرنے، سالانہ انٹرنیشنل میچز اور ڈیپارٹمینٹل کبڈی چمپئن شپ کروانے کی منظوری دی گئی

اسلام آباد(19اپریل2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چودھری شجاعت حسین کی زیر صدارت پاکستان کبڈی فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تینوں فورسز (آرمی، نیوی، پاک فضائیہ) کی کبڈی فیڈریشن کے ڈائریکٹرز، ریلوے، ایس این جی پی ایل، پولیس، واپڈا، ایچ ای سی، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخواہ، سندھ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کبڈی فیڈریشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ اور مرکزی سیکرٹری خزانہ امتیاز رانجھا بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کرکٹ کی طرح کبڈی کے کھیل کی بھی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے، نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی طرف راغب کرنا ہو گا۔ اجلاس میں سینئر ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے 85 کلوگرام اور جونیئر ٹیم کیلئے 70کلوگرام وزن کی حد مقرر کرنے کی منظوری کے علاوہ 20 مئی کو لاہور میں ہونے والی سپر کبڈی لیگ کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے پاکستان میں کبڈی کے سالانہ انٹرنیشنل مقابلوں، جولائی میں ڈیپارٹمینٹل نیشنل کبڈی چمپئن شپ کے انعقاد اور اگست میں نیشنل چمپئن شپ کروانے کی بھی منظوری دی جس میں ایشین سٹائل کے مقابلے کرائے جائیں گے۔

Photo CSH 01 {Apr19-17}
urdu-download

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *