چودھری پرویزالٰہی کا مخدوم فیصل صالح حیات کی خیریت پوچھنے کیلئے فون
May 6, 2017
Featured, News, Urdu News
513 Views
صاحبزادے خضر حیات نے تفصیلات سے آگاہ کیا، چودھری پرویزالٰہی کی مخدوم فیصل صالح حیات کی جلد صحت یابی کیلئے دعا
لاہور(06مئی2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سابق وفاقی وزیر مخدوم فیصل صالح حیات کی خیریت دریافت کرنے کیلئے فون کیا۔ مخدوم صاحب کے صاحبزادے نے اپنے والد کے بارے میں تفصیلات سے ان کو آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
