ممنون حسین نے حکومتی سپاسنامہ وزیراعظم کی خدمت میں پیش کر دیا: چودھری پرویزالٰہی
June 1, 2017
Featured, News, Urdu News
399 Views
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں انہوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے نام کے مطابق کام کرتے ہیں
اسلام آباد/لاہور(یکم جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی سپاسنامہ وزیراعظم کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے صدر ممنون حسین کے پارلیمنٹ میں خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے دن سے ہی حکومت کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں اور آج پھر ایک بار انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنے نام کے مطابق ہی کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو داخلی و خارجی سطح پر سنگین خطرات و مسائل درپیش ہیں لیکن وہ پارلیمنٹ میں قصیدے پڑھتے رہے جبکہ ملک کے کونے کونے میں ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے مسائل و مشکلات اور مطالبات کیلئے احتجاج کر رہے ہیں، غریب، کسان، مزدور اور سرکاری ملازمین دو وقت کی روٹی کو محتاج ہیں اور وہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر ہیں لیکن صدر ممنون حسین کو ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی نظر آ رہی ہے۔
