چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا کی ملاقات اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

باؤ رضوان کے ہمراہ آنے والوں میں چودھری ذکاء اللہ وڑائچ، حاجی فریاد، ذیشان بھنڈر، نصر اللہ چیمہ اور فرخ افتخار بھی شامل تھے

لاہور(06جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ ڈویژن کے معروف وکلا نے یہاں ان کی رہائش پر سابق ایم پی اے باؤ رضوان کے ہمراہ ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ وفد کے سربراہ چودھری ذکاء اللہ وڑائچ تھے اور اس میں حاجی فریاد، ذیشان حیدر بھنڈر ایڈووکیٹ، نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ، فرخ افتخار ایڈووکیٹ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر نادر دوگل ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وکلا وفد کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں گوجرانوالہ ڈویژن میں پرانے ساتھیوں سے مل کر پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کیلئے کہا۔ باؤ رضوان، چودھری ذکاء اللہ وڑائچ اور دیگر وکلا کا کہنا تھا کہ وہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی سیاسی بصیرت اور سوسائٹی کے تمام طبقوں باالخصوص وکلا کی فلاح و بہبود اور سستے و فوری انصاف کیلئے ان کی پنجاب حکومت کے تاریخی اقدامات کے معترف ہیں۔

Share