Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / شیخ رشید سے یہ سلوک پارلیمنٹرینز کیلئے حکمرانوں کا پیغام ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

شیخ رشید سے یہ سلوک پارلیمنٹرینز کیلئے حکمرانوں کا پیغام ہے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، ہر ممبر کا فرض ہے کہ وہ اس بات کی سختی سے مذمت کرے: دونوں قائدین کا شیخ رشید کو ٹیلیفون

لاہور(08جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے لیکن سب کچھ الٹا اس کے گلے پڑ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کے ساتھ اس سلوک سے تمام پارلیمنٹرینز کیلئے حکمرانوں نے ایک پیغام دیا ہے خاص طور پر اپوزیشن ارکان کیلئے کہ آج شیخ رشید کے ساتھ ہو سکتا ہے تو کل آپ اس کی زد میں آسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان کو ڈرانے کیلئے ن لیگ نے نیا نہال ہاشمی پیش کیا ہے، ہر ممبر پارلیمنٹ کا فرض ہے کہ وہ سختی سے اس بات کو اٹھائے اور اس کی سخت ترین مذمت بھی کرے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *