تحریک پاکستان کے رہنما سید امجد حسین کی نماز جنازہ میں ہر شعبہ زندگی کی ممتاز شخصیات کی شرکت
June 21, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
403 Views
مسلم لیگ کے لکھنؤ اجلاس میں شرکت کرنے والی آخری شخصیت تھے، اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی
لاہور(12جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید، مواحد حسین شاہ اور مجاہد حسین شاہ کے والد اور تحریک پاکستان کے مجاہد سید امجد حسین کی نماز جنازہ میں ملک کے نامور سیاسی رہنماؤں کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، چودھری جاوید الٰہی، مونس الٰہی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی بڑی تعداد کے علاوہ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ خواجہ شریف، مجیب الرحمن شامی، رمیزہ نظامی، افراسیاب خٹک، سابق گورنر خالد مقبول، رضوان ممتاز علی، لیاقت بلوچ، فخر امام، امتیاز رانجھا، چودھری سرور، قیوم نظامی، اجمل نیازی، حفیظ اللہ نیازی، زکریا بٹ، میاں شہزاد طفیل، بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، اسحاق خاکوانی، سعید مہدی، سردار عتیق، چودھری یٰسین، تسنیم نورانی، حافظ طاہر خلیل، جی ایم سکندر، پرویزملک، میاں منیر، شاہد حامد، نصر اللہ دریشک، زعیم قادری، راحیلہ قاضی، شیریں مزاری، امتیاز رفیع بٹ، زاہد اقبال، افتخار ملک اور دیگر شخصیات شریک تھیں۔ مرحوم کے قل 22 جون بروز جمعرات شام ساڑھے پانچ بجے ان کی رہائش گاہ 111-C، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں ادا کیے جائیں گے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسلم لیگ کے لکھنؤ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سے وہ آخری ممتاز شخصیت تھے جو آج ہم سے رخصت ہو گئے، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔

