Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / ن لیگ نے عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کیا تو قوم سڑکوں پر ہو گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

ن لیگ نے عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کیا تو قوم سڑکوں پر ہو گی: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

شہباز شریف غریبوں کو سزا نہ دیں، ہمارے منصوبوں پر اپنی ’’ڈان ہیٹ‘‘ والی تصویر لگا کر ہی مکمل کر دیں: میڈیا سے گفتگو

لاہور/گجرات (28جون2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ نے عدالتی فیصلہ تسلیم نہ کیا تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی، شہبازشریف غریبوں کو مزید سزا نہ دیں، ہمارے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر اپنی ’’ڈان ہیٹ‘‘ والی تصویر لگا کر ہی مکمل کرا دیں، سانحہ احمد پور شرقیہ کے اصل ذمہ دار یہ حکمران ہیں اگر ہمارے دور کے بنائے گئے برن سنٹر چالو ہوتے تو سی ون تھرٹی کے ذریعے مریضوں کو لاہور منتقل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی اور کتنی ہی جانیں بچ جاتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں قائدین نے عید کی نماز چودھری وجاہت حسین، چودھری شفاعت حسین، مونس الٰہی، راسخ الٰہی، شافع حسین، محمدالٰہی، حسین الٰہی اور فیملی کے دیگر افراد و پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ گجرات میں ادا کی اور اپنے آبائی قبرستان میں جا کر فاتحہ خوانی کی، ہر شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عام لوگ ان سے عید ملے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی دفاع اور عوام کے تحفظ کیلئے شہید ہونے والے جوانوں، افسروں اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتی اور عید پر ان کی یاد زیادہ شدت سے آتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ ہے اس کے خلاف باتیں کرنے والے عدالت کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، سپریم کورٹ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کرے گی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ماہ رمضان میں پوری قوم نے حکمرانوں کے گھر جانے کی دعائیں کی ہیں، اگر عدالت حکمرانوں کو نااہل کر دیتی ہے تو انہیں خاموشی سے گھر لوٹ جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا نوازشریف کی بولی بولتے رہے لیکن جب تسلی نہ ہوئی تو نوازشریف نے خود بولنا شروع کر دیا، یہ نہایت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ کے بارے میں مذاق اور تماشے جیسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ در حقیقت اپنی پسند کے فیصلے کروانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دور کے میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور اور برن یونٹ کے منصوبے ابھی تک مکمل نہیں کئے گئے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *