Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / حکمران جمشید دستی کا اصل ’’جرم‘‘ بتائیں، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے عوامی راج پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات

حکمران جمشید دستی کا اصل ’’جرم‘‘ بتائیں، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے عوامی راج پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات

واحد سیاسی قیدی ہیں، عدالت ضرور انصاف کرے گی، سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر کا پارٹی قائدین سے اظہار تشکر

لاہور(02جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این سے پاکستان عوامی راج پارٹی کے سیکرٹری جنرل رانا محبوب اختر اور دیگر رہنماؤں نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے منتخب ایم این اے جمشید دستی پر ظلم و زیادتی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی واحد سیاسی قیدی ہیں انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عدالت سے انہیں ضرور انصاف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ جمشید دستی کا اصل ’’جرم‘‘ بتائیں کیونکہ ان کے خلاف جو مقدمات بنائے جا رہے ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں، ان کا اصل جرم حکمرانوں کی ملک اور عوام دشمن پالیسیوں پر تنقید ہے۔ رانا محبوب اختر نے کہا کہ انہیں عدالت سے ضمانت کے باوجود ایک کے بعد دوسرے مقدمہ میں گرفتار کرنا اور دہشت گرد قرار دینا حکمرانوں کی غیر جمہوری اور غیر آئینی ذہنیت کا عکاس ہے۔ رانا محبوب اختر نے جمشید دستی کی گرفتاری کے خلاف اور رہائی کیلئے آواز بلند کرنے پر چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور پاکستان مسلم لیگ سے دلی طور پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنوبی پنجاب کے مظلوم اور مجبور عوام کے ساتھ ہیں اور اپنے دور میں ان کی مثالی اور گرانقدر خدمات انجام دینے کے علاوہ اب بھی ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ رانا محبوب اختر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ صدر ملتان میاں مظہر عباس بھی تھے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *