Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / عدلیہ و فوج کو دھمکیاں دینے والے اپنے خلاف عوامی موڈ بھی دیکھ لیں: چودھری پرویزالٰہی

عدلیہ و فوج کو دھمکیاں دینے والے اپنے خلاف عوامی موڈ بھی دیکھ لیں: چودھری پرویزالٰہی

اقتدار جانے کے خوف میں انہیں کچھ نظر آ رہا نہ ذہن ساتھ دے رہا ہے: چیئرمین بلدیہ تلہ گنگ ملک نعیم طارق کے چہلم پر میڈیا سے گفتگو

لاہور/چکوال(09جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اقتدار جانے کے خوف میں مبتلا حکمرانوں کو کچھ نظر آ رہا ہے نہ ان کا ذہن ساتھ دے رہا ہے، عدلیہ اور فوج کو دھمکیاں دینے والے اپنے خلاف عوامی موڈ بھی دیکھ لیں۔ وہ چیئرمین میونسپل کمیٹی تلہ گنگ محمد نعیم طارق کے چہلم پر ان کی رہائش گاہ پر دعا کے بعد میڈیا کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ جے آئی ٹی پر ن لیگی حکمرانوں کے اعتراضات اور اس کی رپورٹ مسترد کر دینے کے اعلانات کے بارے میں سوال پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے تشکیل دی تھی اور اس کی رپورٹ بھی سپریم کورٹ کو ہی پیش ہو گی وزیراعظم نوازشریف کو نہیں کہ حکومت اس کو مسترد کر دے گی۔ اس موقع پر حافظ عمار یاسر، سابق ارکان پنجاب اسمبلی سید ثقلین رضا شاہ، کرنل (ر) سلطان سرخرو، چیئرمین بلدیہ لاوا ملک قمر الطاف، صدر پاکستان مسلم لیگ ضلع چکوال ملک اسد، سابق تحصیل ناظم ملک مظفر، احمد کمال، خرم کمال، چیئرمین یونین کونسل ملکوال ملک ریاض اعوان، چیئرمین یونین کونسل بھیلوبار اصغر فاضلی، چیئرمین یونین کونسل دھولر حافظ شیر خان اعوان، سابق تحصیل ناظم ملک مظفر خان، شیخ سعید احمد سینئر مسلم لیگی رہنما، سابق ناظم یونین کونسل ڈاکٹر عبدالغفار بھی ان کے ہمراہ تھے۔ رسم چہلم میں بلدیاتی چیئرمینوں اور کونسلروں کے علاوہ معززین علاقہ، مسلم لیگی کارکنوں اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ یہ حکمران کس منہ سے عوام کی بات کرتے ہیں، عوام تو ان کے ستائے ہوئے ہیں اور ان کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء اور غازیوں کی اس سرزمین میں ان کے خاندانوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہم نے اپنی حکومت میں جدید ترین تلہ گنگ ہسپتال بنایا تھا لیکن شہبازشریف اور ان کے کسی ایم این اے، ایم پی اے کو اسے 9 سال میں چالو کرنے کی توفیق نہیں ہوئی بلکہ اس کی سی ٹی سکین کی جدید مشینیں بھی کہیں اور منتقل کر دی گئیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *