Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / آئینی اداروں کو محاذ آرائی سے نیچا دکھانے کی روش نہایت احمقانہ ہے: چودھری شجاعت حسین

آئینی اداروں کو محاذ آرائی سے نیچا دکھانے کی روش نہایت احمقانہ ہے: چودھری شجاعت حسین

کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے، حکمران خاندان کی کرپشن کے باعث پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو گیا

لاہور/اسلام آباد(14جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئینی اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کر کے ان کو نیچا دکھانے کی روش انتہائی احمقانہ ہے اور حکمرانوں کی جانب سے کرپشن کی نشاندہی کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دینا افسوسناک ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکمران خاندان کی کرپشن کے باعث پاکستان عالمی برادری میں تنہا ہو چکا ہے یہاں تک کہ ہمارے دوست ممالک بھی حکومت کے ساتھ رابطوں سے گریزاں ہیں اور وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب کے دوران تمام اسلامی ملکوں کے سربراہ وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ آمنے سامنے سے گریز کرتے رہے حالانکہ کئی سربراہ ان کے ساتھ والے کمروں میں مقیم تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عملاً غیر فعال ہو چکی ہے، وزیراعظم ہاؤس امور مملکت چلانے کے بجائے کرپشن بچاؤ تحریک کا مرکز بن چکا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کی سینئر سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اختلافات سے بالاتر ہو کر ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نوازشریف پر زور دے کہ وہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مشاورت کیلئے پاکستان مسلم لیگ تمام مسلم لیگی دھڑوں کے قائدین اور دیگر قومی جماعتوں کی قیادت سے رابطہ کرے گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *