Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / نوازشریف فوری استعفیٰ دیں: چودھری شجاعت حسین کے قومی جماعتوں اور مسلم لیگی دھڑوں کے سربراہوں سے رابطے

نوازشریف فوری استعفیٰ دیں: چودھری شجاعت حسین کے قومی جماعتوں اور مسلم لیگی دھڑوں کے سربراہوں سے رابطے

ڈاکٹر فاروق ستار، پیر پگاڑا اور مصطفی کمال سے بھی ٹیلیفون پر ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال، ملاقات کیلئے اتفاق رائے

لاہور/اسلام آباد(15جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ملک کے سیاسی حالات، موجودہ داخلی و خارجی صورتحال اور پانامہ کیس کے تناظر میں نوازشریف کے فوری استعفیٰ کیلئے قومی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور مختلف مسلم لیگی دھڑوں کے قائدین سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ہفتہ کو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیر صاحب پگاڑا صبغت اللہ راشدی اور پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے ٹیلیفون پر الگ الگ گفتگو کی جس میں ملک کو درپیش صورتحال، نوازشریف سے استعفیٰ کے مطالبہ اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ لائحہ عمل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین اور پیر پگاڑا میں مشاورت کیلئے ملاقات پر اتفاق ہو گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی وزیراعظم نوازشریف سے استعفیٰ کا مسلسل مطالبہ کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا یہ فرض ہے کہ وہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ اور فاضل عدالت کے حکم پر قائم کردہ جے آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد نوازشریف پر استعفیٰ کیلئے زور دیں اور ملک کو درپیش بحران سے نمٹنے کیلئے باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متحد ہو جائیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *