سوگواروں اور متاثرین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی
July 24, 2017
Featured, News, Urdu News
428 Views
ہائی الرٹ کے باوجود حساس علاقہ میں اتنی بڑی تعداد میں پولیس اور شہریوں کی شہادت پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے
لاہور(24جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے لاہور بم دھماکہ میں اتنی بڑی تعداد میں بے گناہ پولیس اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں شہدا کے ورثا کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی فوری اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں، یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس پر ہر دل بوجھل اور آنکھ نمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ کے باوجود نہایت حساس علاقہ میں پولیس اور شہریوں کی اتنی بڑی تعداد کو نہایت بے دردی سے نشانہ بنائے جانے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے۔#
