Friday , March 24 2023
Breaking News
Home / Featured / سابق کپتان سلیم ملک پاکستان مسلم لیگ میں شامل، ہر پاکستانی کیلئے دروازے کھلے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

سابق کپتان سلیم ملک پاکستان مسلم لیگ میں شامل، ہر پاکستانی کیلئے دروازے کھلے ہیں: چودھری پرویزالٰہی

آپ کی حکومت نے کھیلوں کے فروغ، کھلاڑیوں، فنکاروں، وکلا اور عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی کام کیے: سلیم ملک

لاہور(26جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی کھیلوں کے فروغ اور عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں منیر، شاداب جعفری ایڈووکیٹ اور اہم شخصیات موجود تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے سلیم ملک کا پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں، پاکستان میں کھلاڑیوں کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، پاکستان مسلم لیگ نے کھیلوں کو ہر سطح پر فروغ دیا ہے، پنجاب میں اپنی حکومت کے دوران ہم نے میراتھن ریس بھی کروائی جس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی جبکہ نابینا کرکٹ ٹیم کی خصوصی سرپرستی کی اور قذافی سٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں پریکٹس کی سہولیات فراہم کیں جس کے نتیجے میں نابینا ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ سلیم ملک نے چودھری پرویزالٰہی کے دور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے گئے خصوصی اقدامات اور سہولتوں کی فراہمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں، وکلا، صحافیوں، فنکاروں کے علاوہ عام اور غریب آدمی کی فلاح و بہبود کو اوّلیت دی اور اس سلسلہ میں مثالی کام کیے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *