چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کا بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(26جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ مہاراجہ کیپٹن (ر) امریندر سنگھ کی والدہ اور پٹیالہ خاندان کی آخری ملکہ مہارانی مہتاب کور المعروف مہندر کور کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے امریندر سنگھ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی والدہ کا انتقال پٹیالہ خاندان کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے آخری وقت تک سرگرم رہیں۔

Share