Sunday , December 3 2023
Breaking News
Home / Featured / تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے: چودھری شجاعت حسین

تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے: چودھری شجاعت حسین

تاریخی فیصلہ سے ثابت ہو گیا کہ پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت میں لے جا سکتے ہیں

لاہور/اسلام آباد(28جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کرسی پر موجود وزیراعظم، ان کے بچوں اور قریبی ساتھیوں کے خلاف پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اس پر فخر ہونا چاہئے، تکبر پر بالاخر اللہ کی پکڑ ہوتی ہے اور قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ ہزاروں افراد کی بجائے پانچ آدمی بھی اللہ تعالیٰ کے بعد ملک کو صحیح سمت کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کے مستقبل کیلئے نہایت اہم ہے اور اس سے کرپشن فری پاکستان کی ابتدا ہو گئی ہے، فاضل ججوں نے عدلیہ کا وقار مزید بلند کر دیا ہے اور پاکستان کی سیاسی سمت کا بھی تعین ہو گیا ہے اور عدلیہ مخالف لوگوں کے مند بند ہو گئے ہیں جو اپنی انا کی تسکین اور اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے جے آئی ٹی کے ارکان کی بھرپور محنت، حوصلے اور ثابت قدمی کی بھی کھلے دل سے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قسم کی تنقید، الزام تراشی اور دباؤ کو جس طرح خاطر میں نہیں لائے وہ قابل تحسین ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *