پی ایف یو جے کے اعزاز میں چودھری شجاعت حسین کا عشائیہ

لاہور/اسلام آباد(28جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے مندوبین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ، سینیٹر کامل علی آغا، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ ناصر عباس، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی، چیئرمین اینپک شفیع الدین اشرف، صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم کے علاوہ کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ کے اجمل خان وزیر، مسز فرخ خان، چودھری ممتاز، صابر شاہ، سابق ایم پی اے آمنہ انصاری اور شبیر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

Share