چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی کی عمران خان، سراج الحق اور شیخ رشید سے ٹیلیفون پر بات چیت
July 28, 2017
Featured, News, Urdu News
417 Views
سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں
لاہور(28جولائی2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی کی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مختلف اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بات چیت ہوئی جن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد شامل ہیں۔ ان رہنماؤں سے الگ الگ بات ہوئی اور انہوں نے پانچ رکنی بنچ کے تاریخ ساز فیصلہ پر ایک دوسرے کو دلی طور پر مبارکباد دی اور پانامہ کیس میں جدوجہد کو سراہا۔
