Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / نوازشریف کے سڑکوں پر نکلتے ہی ساتھ نہ دے کر عوام نے بے نقاب کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

نوازشریف کے سڑکوں پر نکلتے ہی ساتھ نہ دے کر عوام نے بے نقاب کر دیا: چودھری پرویزالٰہی

تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تنخواہ داروں کے سوا کوئی نظر نہیں آیا یہ مزید چوریاں پکڑے جانے اور ٹرائل سے خوفزدہ ہیں

عوام جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے چوری پکڑی ہے: میڈیا سے گفتگو، دیر میں پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت

لاہور(09اگست2017) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، نوازشریف کے سڑکوں پر نکلتے ہی عوام نے سفر کے آغاز میں ہی ان کا ساتھ نہ دے کر بے نقاب کر دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ تنخواہ داروں اور دیہاڑی داروں کے سوا ان کے اردگرد کوئی بھی دکھائی نہیں دیا، پنجاب میں ان کی حکومت ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنروں اور پولیس افسروں، تحصیلداروں اور پٹواریوں کو سڑکوں پر لانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود لوگ سڑکوں پر نہیں آئے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ نے ان کی چوری پکڑ لی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ اپنے ٹرائل اور مزید چوریاں پکڑے جانے کے خوف میں مبتلا ہیں جن سے بچنے کیلئے انہوں نے یہ ذریعہ ڈھونڈا جو آغاز ہی میں فلاپ ہوگیا اور بے سود رہے گا کیونکہ عوام جانتے ہیں کہ انہوں نے ملک و قوم کیلئے کچھ نہیں کیا، نوازشریف نے کیا فتح کیا ہے جو جلوس نکال رہے ہیں، انہیں یہ بھی پتہ ہے کہ یہ دو تین روزہ جلوس بھی عوامی مفاد میں نہیں بلکہ اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کیلئے نکال رہے ہیں جس کیلئے پنجاب میں اپنی حکومت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری وسائل، محکمے اور ملازمین استعمال کیے جا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ عام آدمی سڑکوں پر نظر نہیں آ رہا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپر دیر میں اپریشن کے دوران شہادت حاصل کرنے والے میجر اور جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم پاک فوج کی ہر قربانی کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والوں کی احسان مند ہے۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *