چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی جانب سے خواجہ اظہارالحسن پر حملہ کے ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ
September 4, 2017
Featured, News, Urdu News
339 Views
لاہور(04ستمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن پر حملہ کی مذمت کرتے ہوئے ان کے محفوظ رہنے پر اظہار تشکر کیا ہے لیکن ان کے ساتھ پولیس اہلکار اور بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ میں ملوث ملزموں کو بہرصورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور ملک بھر میں جن شخصیات پر حملوں کا خطرہ ہے انہیں موثر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ مسلم لیگی قائدین نے حملہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔
