لاہورالیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے: چودھری شجاعت حسین
September 16, 2017
Featured, News, Urdu News
369 Views
ہم 12سال اکٹھے رہے مجھے یقین ہے کہ وہ عدالت سے غیرحاضری میں سزا کو فوقیت دیں گے
لاہور(16ستمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی جیت ہو یا ہار نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اسلام آباد سے لاہور پہنچنے پر اخبار نویسوں کے اس سوال کہ لاہور الیکشن میں جیت کس کی ہو گی پر کہا کہ ن لیگ جیتے یا ہارے دونوں صورتوں میں نوازشریف خود پاکستان واپس نہیں آئیں گے، 12سال تک نوازشریف اور ہم اکٹھے رہے ہیں بلکہ 2 سال تک جب بھی وہ اسلام آباد آتے تو ہمارے گھر میں ہی قیام کرتے تھے میں انہیں جتنا سمجھ سکا اس پر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ خود اور نہ ہی ان کے بیٹے واپس پاکستان آئیں گے بلکہ وہ غیرحاضری میں کیس چلنے یا سزا کو زیادہ فوقیت دیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ کس بنا پر یہ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی اور وقت بتائیں گے۔
