Thursday , June 1 2023
Breaking News
Home / Featured / سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل کردار بے نقاب ہو چکے، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پنجاب حکومت متاثرین کی دادرسی نہیں ہونے دے رہی، جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے: چودھری عارف اور عابد جوتانہ کی قیادت پاکستان مسلم لیگ جہلم کے وفد کی ملاقات

لاہور(22ستمبر2017) پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان مسلم لیگ جہلم کے وفد نے چودھری عارف اور عابد جوتانہ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں محمد عبداللہ عاصم، ارم اعجاز، ماریہ اعجاز اور انعام الحق ایڈووکیٹ شامل تھے جبکہ نادر دوگل ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہر سطح پر عوامی تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل مجرم بے نقاب ہو چکے ہیں، انشاء اللہ جلد کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے، ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب حکومت ڈھٹائی کا مظاہرہ کر رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ کا یہی مطالبہ ہے کہ جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ جلد از جلد پبلک کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم لواحقین کی دادرسی نہیں ہونے دے رہے، ہمارا ایمان ہے کہ ظالم جلد اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پنجاب حکومت کب تک انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالے گی، انصاف ہر حال میں ہوگا کیونکہ مجرم جتنا مرضی چھپ جائیں ایک نہ ایک دن قانون کی پکڑ میں ضرور آتے ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *