چودھری شجاعت حسین کی اجمل خان وزیر کی اہلیہ کیلئے فاتحہ خوانی
September 27, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
569 Views
اسلام آباد(27ستمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے چیف آرگنائزر اجمل خان وزیر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

