Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظالم اور باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے ظالم اور باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیا: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، مونس الٰہی

اپنے دین، ایمان اور ملک و ملت کیلئے قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، شہداء کربلا کے ایثار و اتحاد کو مشعل راہ بنایا جائے

لاہور(30ستمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم عاشور پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ نواسہ رسول ﷺ، جگر گوشہ بتول رضی اللہ عنہا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اہل بیت کے ہمراہ عظیم قربانی دے کر ہمیں ظالم اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے عددی قوت و آلات حرب کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پوری قوت اور جوانمردی سے ظلم و ناانصافی کے خاتمہ اور اپنے دین اور اصولوں کی سربلندی کیلئے مردانہ وار مقابلہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اپنے ایمان اور ملک و ملت کے تحفظ کیلئے قربانی دینے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، آج ہر مسلمان باالخصوص ہر پاکستانی کا فرض بنتا ہے کہ وہ شہداء کربلا کے ایثار و اتحاد کو مشعل راہ بنائے اور اپنے تمام فروعی و سیاسی اختلافات ختم کر کے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، نظم و ضبط اور رواداری و ایثار کا مظاہرہ کیا جائے، سانحہ کربلا کے عظیم شہداء کے کردار کو مشعل راہ بنائیں، حق و صداقت، ایمانداری، دیانتداری اور قومی و ملکی مفادات کو اپنے ذاتی، جماعتی اور سیاسی مفادات پر بہرصورت ترجیح دیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو پاکستان کی سلامتی و یکجہتی کے تحفظ، ملکی بہتری، ترقی و خوشحالی اور غریب و عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے بروئے کار لائیں کیونکہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے عظیم المرتبہ ساتھیوں کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کا یہی سب سے بہترین طریقہ ہے کہ ہم ان کے عمل و اقوال کو مشعل راہ بنائیں، ملک خداداد کو داخلی و خارجی دشمنوں کی ریشہ دوانیوں، سازشوں اور کارروائیوں سے محفوظ رکھنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *