Sunday , December 10 2023
Breaking News
Home / Featured / ختم نبوت پر حلف میں تبدیلی نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے زیادہ شرمناک ہے: چودھری شجاعت حسین

ختم نبوت پر حلف میں تبدیلی نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے زیادہ شرمناک ہے: چودھری شجاعت حسین

ایماندار اور اچھا چیئرمین نیب ڈھونڈنا بہت مشکل ہے، طلبا کو قائداعظمؒ کے افکار پر عمل کرنا چاہئے: خبیب کالج ہری پور میں خطاب

لال مسجد سے چودھری شجاعت حسین کی کفالت میں لی گئی بچیاں بھی موجود تھیں، چودھری صاحب کو یتیموں، بے سہاروں کا بے انتہا خیال ہے: چیئرمین ندیم خان

لاہور/اسلام آباد(04اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر حلف نامہ کی اقرارنامہ میں تبدیلی نااہلی کے بعد نوازشریف کے پارٹی صدر بننے سے زیادہ شرمناک ہے۔ وہ ہری پور میں خبیب فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کالج میں تائیکوانڈو ہال کے افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں وہ دو بچیاں بھی موجود تھیں جنہیں چودھری شجاعت حسین نے لال مسجد سے کفالت میں لیا تھا۔ انہوں نے خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم خان سے دلی تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں پر لاہور کے بڑے بڑے سکولوں کے بچوں سے بھی زیادہ قابلیت دیکھی، انہی بچوں نے آگے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، ان بچوں کو قائداعظمؒ کے اقوال زریں نہ صرف ذہن نشین بلکہ ان پر عمل بھی کرنا چاہئے۔ اجمل خان وزیر نے کہا کہ کاش دوسرے لیڈروں کا دل بھی چودھری شجاعت حسین جیسا ہوتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔ انہوں نے ندیم خان چیئرمین خبیب فاؤنڈیشن اور ترکی کا شکریہ ادا کیا جن کے تعاون سے آج لاکھوں یتیم بچے بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ چیئرمین ندیم خان نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین کو ہم نے جب بھی پکارا انہوں نے ہمیشہ دل کھول کر ہماری مدد کی ہے، یتیم بچوں اور بے سہارا لوگوں کا جتنا خیال چودھری شجاعت حسین کو ہے کسی اور کو نہیں ہے۔ تقریب میں ہری پور چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی منظور الٰہی و ارکان، ملی مسلم لیگ کا وفد، پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی صورتحال کے بارے میں میڈیا کے سوالات پر کہا موجودہ حالات میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آ رہی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ججوں پر آفرین ہے جنہوں نے جرأت مندانہ فیصلے دئیے اور ن لیگ کی طرف سے جو حالات پیدا کیے جا رہے ہیں اس کے باوجود صبر سے کام لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ سپریم کورٹ کے 5 ججوں کی جانب سے متفقہ طور پر نااہل قرار دینے کے باوجود پارٹی صدر بننے سے زیادہ شرمناک کام حلف نامے کو اقرار نامے میں تبدیل کرنا ہے۔ نئے چیئرمین نیٹ کے تقرر بارے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے اچھا اور ایماندار شخص ڈھونڈنا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے معاملے پر حکومت اب خود شرمندہ ہے۔ قبل از وقت عام انتخابات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ مجھے قبل از وقت انتخابات کا کوئی ماحول نظر نہیں آ رہا۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *