چودھری پرویزالٰہی سے مولانا فضل الرحمن کی مکہ مکرمہ میں خصوصی ملاقات
October 4, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
518 Views
ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود کی اس حوالے سے کوششیں مشعل راہ ہیں
مکہ مکرمہ/ لاہور (04اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مکہ مکرمہ میں دارالتوحید کانٹی نینٹل میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال باالخصوص ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ ملاقات میں چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود کی ختم نبوت کے حوالے سے کوششوں کو مشعل راہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مونس الٰہی، راسخ الٰہی، حافظ عمار یاسر، رومان احمد، معاویہ حسن، احمد فاران خان، وسیم احمد ملہی اور مفتی ابرار بھی موجود تھے۔

