Wednesday , March 22 2023
Breaking News
Home / Featured / تحفظ ختم نبوتﷺ میں آپ کے گھرانہ کا کردار قابل مبارکباد ہے: چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے نواسے نائب مجلس احرارِ اسلام سید محمد کفیل شاہ بخاری کی ملاقات

تحفظ ختم نبوتﷺ میں آپ کے گھرانہ کا کردار قابل مبارکباد ہے: چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے نواسے نائب مجلس احرارِ اسلام سید محمد کفیل شاہ بخاری کی ملاقات

نواز، شہبازشریف ہمیشہ اپنے گناہوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالتے ہیں، حلف کو اقرار نامہ میں بدلنے پر بھی ایسا ہی کر رہے ہیں: مسلم لیگی قائدین

لاہور(08اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر نائب امیر مجلس احرار الاسلام سید محمد کفیل بخاری کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ مولانا سید عطا اللہ شاہ بخاری کے نواسے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت میں آپ کے گھرانہ کا کردار نہایت اہم اور قابل مبارکباد ہے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ختم نبوت پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کر سکتا، یہ نوازشریف، شہبازشریف کی پرانی عادت ہے کہ وہ اپنے گناہ کا ملبہ کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں خواہ وہ ختم نبوت ہو یا کوئی اور معاملہ اور یہ اب بھی ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ختم نبوت کے قانون کیلئے پہرہ دینا پڑے گا کیونکہ یہ دراصل 2013ء کے اپنے ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ طارق بشیر چیمہ ایم این اے، حافظ عمار یاسر، رومان احمد، محمد آصف، ملک سعد اصغر اور محمد قاسم چیمہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حلف نامہ کی تبدیلی کی حالیہ سازش کا مقصد بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا تھا۔ سید محمد کفیل بخاری نے حلف نامہ کو اقرار نامہ میں بدلنے کے معاملہ پر آواز بلند کرنے پر چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود تحفظ ناموس رسالتﷺ کے مسلمہ رہنما تھے۔ انہوں نے قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دلوانے میں اہم کردار ادا کیا اور آپ کے خاندان کی تحفظ ناموس رسالتﷺ کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ہمیشہ ناموس رسالت کے تحفظ کے مشن کو جاری رکھا اور اب بھی آپ نے سب سے پہلے اور نہایت زوردار آواز بلند کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دونوں بھائی اس معاملہ میں بہت بدنام ہیں کہ وہ اپنی غلطی اور کوتاہی پر کسی ماتحت کو لٹکا دیتے ہیں تاکہ خود بری الذمہ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف بیرون ملک اربوں ڈالر کے اثاثوں اور سرمایہ کاری کے ثبوت موجود ہیں، انہیں اس ملک یا اس کے عوام سے کیا ہمدردی ہو سکتی ہے۔

 

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *