رانا ثناء اللہ قادیانیوں کا پرانا ترجمان، حکمران گود سے کیوں نہیں اتار رہے: چودھری پرویزالٰہی
October 14, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
501 Views
صوبائی وزیر کی قادیانیوں سے محبت اور حمایت کے تمام ثبوت میڈیا کے ذریعہ سامنے آ چکے پھر دیر کیا ہے: سجادہ نشین حضرت سلطان باہو صاحبزادہ سلطان سرمد قادری سے گفتگو
لاہور (14اکتوبر2017ء) رانا ثناء اللہ قادیانیوں کے پرانے ترجمان ہیں، نواز اور شہبازشریف اسے گود سے کیوں نہیں اتار رہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار حضرت سلطان باہو رحمتہ اللہ علیہ و پاکستان تحریک باہو کے مرکزی امیر صاحبزادہ سلطان سرمد قادری کی ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں چودھری صبغت کھوکھر اور محمد افضل بھی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ناموس رسالتﷺ پر ہماری جان و مال سب قربان، ختم نبوتﷺ پر ہر مسلمان کا مکمل ایمان ہے اور وہ اس کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر سکتا ہے، رانا ثناء اللہ پہلے بھی کئی بار قادیانیوں کے حق میں بیان دے کر ان کی ترجمانی کر چکے ہیں، حکمرانوں کو یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ اس ملک کا بچہ بچہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کا علمبردار ہے۔ صاحبزادہ سلطان سرمد قادری نے چودھری پرویزالٰہی سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ توہین رسالت سے باز آ جائیں، ہر پاکستانی ناموس رسالتﷺ کیلئے اپنی جان تک کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے حلف میں حالیہ تبدیلی کے اقدام سے نوازشریف کی وہ کمٹمنٹ بھی نظر آنے لگی ہے جو انہوں نے 2013ء میں لندن برطانیہ میں کی تھی اور وہ رانا ثناء اللہ جیسے لوگوں کو گلے سے لگائے ہوئے ہیں۔

