Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / چودھری پرویزالٰہی نے مزدوروں کیلئے مثالی کام کیے، سیکرٹری جنرل پاکستان لیبر فیڈریشن سعید ارائیں مسلم لیگ میں شامل

چودھری پرویزالٰہی نے مزدوروں کیلئے مثالی کام کیے، سیکرٹری جنرل پاکستان لیبر فیڈریشن سعید ارائیں مسلم لیگ میں شامل

محنت کش طبقہ کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہو سکتا، ہم نے ہمیشہ ان کی فلاح و بہبود کو اہمیت دی: چودھری پرویزالٰہی

لاہور (14اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان لیبر فیڈریشن کے فاؤنڈر سیکرٹری جنرل حاجی محمد سعید ارائیں نے وفد کے ہمراہ یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں محمد منیر اور صدر لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ سجاد بلوچ بھی موجود تھے جبکہ لیبر فیڈریشن کے وفد میں اویس احمد قریشی، رانا حشمت خان اور اورنگزیب بھی شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اقتدار میں ہو یا نہ ہو مزدور طبقہ اور ان کی فلاح و بہبود کو نہایت اہمیت دیتی ہے، ان کی آواز ہر فورم پر بلند کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موجود ہر لیبر تنظیم میں ہمارے نمائندگی موجود ہے اور ہمارے ساتھی مزدور کارکن پارٹی کا پیغام ہر سطح پر پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے مزدوروں کی خوشحالی ضروری ہے۔ حاجی سعید ارائیں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے پانچ سالہ دور حکومت کی کوئی مثال نہیں، بطور وزیراعلیٰ آپ نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے جو مثالی کام کیے محنت کش طبقہ آج بھی ان کو یاد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مسلم لیگ کو فعال بنانے کیلئے جلد لیبر تنظیموں کا نمائندہ اجلاس بلایا جائے گا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *