Monday , December 4 2023
Breaking News
Home / Featured / معیشت اور ملکی سلامتی لازم و ملزوم، خرابیوں کی نشاندہی پر حکمران نہ چیخیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

معیشت اور ملکی سلامتی لازم و ملزوم، خرابیوں کی نشاندہی پر حکمران نہ چیخیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

پاک فوج کے سربراہ اور ترجمان نے سچی و صاف بات کی، عوام اور فوج کی سوچ اور آواز ایک ہے: وفود اور میڈیا سے گفتگو

لاہور (15اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اور سلامتی و سکیورٹی لازم و ملزوم ہیں، معیشت میں خرابیوں کی نشاندہی پر حکمرانوں کو چیخ و پکار کرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر وکلا، مسلم لیگی کارکنوں کے وفود سے ملاقات اور میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔ دونوں قائدین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ملکی معیشت کے بارے میں سچی اور صاف بات کی ہے، ان کے بیانات نہ صرف ذمہ داررانہ بلکہ مکمل طور پر ملکی بہتری میں ہیں اور یہی ہمارے عوام کی سوچ ، آواز اور احساسات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی بہتری اور خرابی کے ملکی سلامتی پر براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ حکمران جو کچھ بھی کر رہے ہیں اس سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے ملک کو کمزور اور قومی اداروں کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کا مکروہ ایجنڈا ترک نہیں کیا۔ انہوں نے مودی کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا کر بھارت کے ساتھ تعلقات اور لین دین میں قومی و ملکی مفادات کی بجائے مودی کی دوستی کو ترجیح دی، ریکارڈ غیرملکی اور ملکی قرضوں کے ذریعہ معیشت کو کمزور کیا، پاک فوج اور سپریم کورٹ کو بدنام کرنے کی ناکام کوششیں کیں اور یہاں تک کہ ملک کی اسلامی نظریاتی سرحدوں پر بھی وار کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی اس سے زیادہ کیا بے عزتی ہو سکتی ہے کہ ورلڈ بینک نے موجودہ حکومت کے وزیرخزانہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا۔ مسلم لیگی قائدین نے کرم ایجنسی میں شہادت پانے والے پاک فوج کے کیپٹن اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *