چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی طارق بشیر چیمہ کے برادر نسبتی اظہر علی کیلئے فاتحہ خوانی

لاہور(24اکتوبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کی رہائش گاہ پر ان کے برادر نسبتی اظہر علی کے انتقال پر ان کے بھائیوں مظہر علی، رضا علی اور منصور علی سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

Share