چودھری پرویزالٰہی کی قاری نیاز احمد سہروردی کی نماز جنازہ میں شرکت
November 4, 2017
Featured, News, Pictures, Urdu News
458 Views
لاہور (04نومبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے اپنے میڈیا کوآرڈی نیٹر محمد اقبال چودھری کے سمدھی معروف عالم دین قاری نیاز احمد سیدی سہروردی کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ چودھری پرویزالٰہی نے مرحوم کے بیٹے قاری زین نیاز سہروردی، ان کے داماد انور کمال، بلال اقبال اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ نماز جنازہ میں جی ایم سکندر، ڈپٹی میئر میاں طارق، حسیب پاشا، رانا عماد، شیخ عمر، ڈاکٹرزین علی بھٹی، میاں شہزاد طفیل، صوفی محمد انور، حاجی معراج دین، بہروز کمال سمیت سیاستدانوں، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

