Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کے ذمہ داروں کو فوری طور پر سخت سزا دی جائے: چودھری وجاہت حسین

ختم نبوت کے حلف میں ترمیم کے ذمہ داروں کو فوری طور پر سخت سزا دی جائے: چودھری وجاہت حسین

وزیرقانون ا ستعفیٰ دیں، تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مطالبات جائز ہیں، سیاستدانوں کا حمایت نہ کرنا قابل مذمت ہے

لاہور(08نومبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر غیرمتزلزل یقین کے بغیر کسی مسلمان کا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا، حلف نامہ میں ترمیم کی آڑ میں جنہوں نے مسلمانوں کے دل آزاری کی ہے انہیں انکوائری کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فوری کارروائی کر کے سخت سزا دی جائے جس میں مزید تاخیر سے ملک انتشار کا شکار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے تمام مطالبات جائز ہیں جن کی ہم بھی حمایت کرتے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور اسلام آباد میں دھرنا دینے والوں سے مذاکرات کر کے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پرامن مظاہرین پر حکومت نے تشدد کرنے یا زبردستی گرفتاریاں کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مسلم لیگ شدید احتجاج کرے گی اور حکومتی غنڈہ گردی کی مذمت کرے گی۔ چودھری وجاہت حسین نے کہا کہ وزیرقانون استعفیٰ دے کر گھر جائیں تاکہ ملک میں امن کی فضا قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ کسی سیاستدان نے ختم نبوت کے معاملے میں مذہبی حلقے کی سپورٹ نہیں کی جس کی مذمت کرتا ہوں، سیاست بچانے کیلئے سیاستدان منہ بند نہ رکھیں بلکہ سچے پکے مسلمان ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ختم نبوت کے مسئلہ پر اپنی آواز بلند کریں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *