چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر اور سیاسی شعبہ کے سربراہ کی ملاقات

دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، خطہ کی صورتحال، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں کے امور پر تفصیل سے بات چیت

لاہور(04دسمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے برطانوی ہائی کمیشن کی اعلیٰ شخصیات نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ برطانوی پولیٹیکل قونصلر مسٹر ول مڈلٹن اور سفارتخانہ میں داخلی سیاسی شعبہ کے سربراہ مسٹر سٹیفن ہل کی مسلم لیگی قائدین کے ساتھ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، خطہ کی سیاسی صورتحال اور تعلیم و صحت کے شعبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ برطانوی سفارتکاروں نے پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی کی حکومت کے دوران مختلف شعبوں باالخصوص فلاح عامہ اور ایجوکیشن و ہیلتھ سیکٹرز میں کیے گئے مثالی اور انقلابی اقدامات میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی جن کے نتیجے میں صوبہ ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا۔

Share