چودھری شجاعت حسین سے میئرلندن صادق خان کی ملاقات

چودھری پرویزالٰہی کے گجرات میں سابق برطانوی وزیرخارجہ جیک سٹرا کا جلسہ کرانے کا ذکر بھی کیا

اسلام آباد/لاہور(07دسمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کو برطانوی ہائی کمشنر نے چائے پر مدعو کیا تھا جس کا اہتمام میئر لندن صادق خان کے اعزاز میں کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے چودھری شجاعت حسین کا تعارف میئر لندن صادق خان سے کروایا۔ تقریر کرتے ہوئے صادق خان نے سابق برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا کا ذکر بھی کیا تھا۔ اس پر ملاقات کے دوران چودھری شجاعت حسین نے میئر صادق خان کو یاد دلایا کہ مسٹر جیک سٹرا کے حلقہ انتخاب میں گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نمایاں ہیں۔ ان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے جو اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی تھے ان کا گجرات میں جلسہ بھی کروایا تھا۔#

Share