چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت پر اتوار کو ملاقات کریں گے
December 8, 2017
Featured, News, Urdu News
294 Views
سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بات چیت ہو گی
لاہور(08دسمبر2017) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ملاقات کی دعوت قبول کر لی ہے۔ یہ ملاقات اتوار کو لاہور میں ہو گی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بات چیت ہو گی۔ پاکستان مسلم لیگ کے قائدین کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا بھی ہوں گے۔
