Saturday , December 9 2023
Breaking News
Home / Featured / پاکستان اپنے مقامی وسائل کو فعال انداز میں بروئے کار لا کر ہی بیرونی قرضوں اور امداد سے نجات حاصل کر سکتا ہے: مونس الٰہی

پاکستان اپنے مقامی وسائل کو فعال انداز میں بروئے کار لا کر ہی بیرونی قرضوں اور امداد سے نجات حاصل کر سکتا ہے: مونس الٰہی

ن لیگ کے دور میں غربت سے تنگ آئے کسانوں کی اکثریت اپنے کھیت ہاؤ سنگ سکیموں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گئی ہے

لاہور(27دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے پنجاب کے کینو کے پھل کے کاشتکاروں کے وفد سے لاہور میں ملاقات کے دوران ملک کو درپیش خطرناک معاشی بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے اس یقین کااعادہ کیا کہ پاکستان دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل ہو سکتا ہے اگر اس کے وافر قدرتی اور انسانی وسائل کو صحیح طریقہ سے بروئے کار لایا جائے ۔ انہوں نے ملک سے غربت کے خاتمہ اور انتہائی مشکل شرائط پر بیرونی قرضو ں کے حصول کو ترک کرنے کیلئے زراعت کے اہم ترین کردار پر زور دیا ۔ پاکستان میں کینوکی پیداوار کا حوالہ دیتے ہوئے مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کا دسواں بڑا ملک ہے مگر اس پھل کی 2.4ملین ٹن سالانہ پیدا وار کے باوجود صرف کچھ لاکھ ٹن برآمد کیا جاتا ہے جو اس قیمتی پھل کو کوڑے میں پھینکنے کے مترادف ہے جبکہ اس کو برآمد کرنے سے سالانہ کثیر زر مبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ ن لیگ کے کسانوں کے ساتھ سوتیلی ماں کی طرز کے سلوک کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مونس الٰہی نے کہ ن لیگ کی کسان کش پالیسیوں کی وجہ سے کسان اپنے کھیت اور باغات ہاؤ سنگ سکیموں ، شادی گھروں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔مونس الٰہی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں 2007ء میں ہم نے واقعی کشکول توڑ دیاتھا ۔ معاشی خود کفالت کے اس تاریخی کارنامہ کا سہرا مونس الٰہی نے پنجاب میں 2002-2007 کے دوران پاکستان مسلم لیگ کی کسان دوست پالیسیوں اور معاشی اصلاحات کو دیا۔#

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *