Saturday , August 13 2022
Breaking News
Home / Featured / آنے والے دن سیاست کیلئے اہم، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے: چودھری شجاعت حسین

آنے والے دن سیاست کیلئے اہم، سب کو ساتھ لیکر چلیں گے: چودھری شجاعت حسین

پیر صاحب پگاڑا اور غوث علی شاہ کو دورۂ لاہور کی دعوت، ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں: پاکستان مسلم لیگ سندھ کے وفد سے گفتگو

لاہور(02جنوری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پیر صاحب پگاڑا اور سید غوث علی شاہ کو دورۂ لاہور کی دعوت دے دی۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ وہ اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری طارق حسن کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفد میں سیکرٹری اطلاعات سندھ آفاق احمد خٹک اور نعمت خلجی بھی شامل تھے۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آئندہ آنے والے دن ملک کی سیاست کیلئے اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ چلے گی، ہماری کسی سے کوئی مخالفت نہیں، ملک کے مفاد میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔#

Check Also

PML CWC emergency meeting, Ch Shujat Hussain and Tariq Bashir Cheema were relieved from their posts

Under Article 118/119 of the party constitution, a committee has been established to hold elections …

Leave a Reply

Your email address will not be published.