Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، پاک ایران مضبوط دوستی سے خطے میں امن مضبوط ہو گا: چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل لاہور کی ملاقات

اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے، پاک ایران مضبوط دوستی سے خطے میں امن مضبوط ہو گا: چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل لاہور کی ملاقات

فلسطین اور بیت المقدس پر ایک موقف اور باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق، میاں عمران مسعود بھی ملاقات میں موجود تھے

لاہور(04جنوری2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ایرانی قونصل جنرل لاہور مجید صادقی دولت عبادی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں فلسطین اور بیت المقدس پر ایک موقف اور دو طرفہ باہمی تعلقات اور تجارت کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مجید صادقی کو لاہور میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے گہرے مذہبی تعلقات ہیں، پاک ایران دوستی جتنی مضبوط ہو گی خطے میں امن اتنا ہی مضبوط ہو گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ فلسطین اور بیت المقدس پر تمام مسلم امہ کا متحد موقف اور اسلامی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ایرانی قونصل جنرل نے کہا کہ میں 18سال قبل پاکستان آیا تھا اس وقت سے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی سے دوستانہ تعلقات ہیں، آج دوبارہ ان سے ملنے پر دلی خوشی ہے۔#

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *