پاکستان مسلم لیگ کے میرعبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی پر چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ کا اظہار تشکر

انشاء اللہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے کے بعد مل جل کر صوبہ اور عوام کے مسائل حل کرینگے تاکہ احساس محرومی کا خاتمہ ہو

لاہور(11جنوری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدہ کیلئے پاکستان مسلم لیگ کے رکن اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مشترکہ امیدوار نامزد کرنے والی تمام جماعتوں ان کے قائدین اور ارکان بلوچستان اسمبلی سے دلی طور پر اظہار تشکر کیا ہے۔ تینوں قائدین نے میرعبدالقدوس بزنجو کی نامزدگی کو ملکی سیاست کیلئے نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشاء اللہ وہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد بلاامتیاز صوبہ کے عوام کی بہترین خدمت کریں گے، تمام ارکان کو ساتھ لے کر چلیں گے تاکہ مل جل کر صوبہ اور عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور صوبہ کو اس راہ پر گامزن کیا جا سکے جس سے عوام کو تعلیم و صحت کی بہترین سہولتیں میسر ہوں، ان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو اور پاکستان کے ساتھ ان کا رشتہ اور محبت مزید مضبوط ہو۔

Share