چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا منو بھائی کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار

ادب و صحافت میں ان کی شاندار خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

لاہور(19جنوری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ممتاز صحافی، کالم نویس، ادیب، شاعر اور دانشور منو بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی کی ادب و صحافت کے حوالے سے شاندار خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

Share