Monday , May 29 2023
Breaking News
Home / Featured / شہبازشریف نے پنجاب برباد کر دیا، چودھری پرویزالٰہی سے جنرل فیض علی چشتی کی ملاقات

شہبازشریف نے پنجاب برباد کر دیا، چودھری پرویزالٰہی سے جنرل فیض علی چشتی کی ملاقات

آپ کی حکومت میں صوبہ نے صحیح معنوں میں ترقی کی، ادارے مضبوط ہوئے، 1122، پٹرولنگ پوسٹیں، ٹریفک وارڈن، مفت تعلیم و ادیات زندہ مثالیں ہیں، پیٹرن انچیف ایکس سروس مین سوسائٹی

لاہور(30جنوری2018) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے ایکس سروس مین سوسائٹی کے پیٹرن انچیف، تعمیر پاکستان پارٹی کے صدر اور سینئر سٹیزن سوسائٹی کے پیٹرن انچیف جنرل (ر) فیض علی چشتی اور شیخ نوید احمد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں پاکستان کی صورتحال کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی معاشی و سماجی صورتحال پر دلی تشویش کا اظہار کیا۔ جنرل (ر) فیض علی چشتی نے کہا کہ شہبازشریف نے 10سال میں صوبہ برباد کر دیا ہے۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کے دور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بطور وزیراعلیٰ بہت اچھے اور مثالی کام کیے جس سے صحیح معنوں میں ترقی ہوئی، ادارے مضبوط ہوئے، 1122، ٹریفک وارڈن سروس اور پٹرولنگ پولیس پوسٹوں کے قیام کے علاوہ مفت علاج، ادویات اور تعلیم کی سہولتیں آپ کی خدمات کی زندہ مثالیں ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے بلاامتیاز ہر علاقہ کے مسائل حل کرنے اور ترقی و خوشحالی پر توجہ دی، پسماندہ اور نظر انداز کیے گئے جنوبی پنجاب کے اضلاع کیلئے خصوصی فنڈز مختص اور خرچ کیے، ہر اس کام کو اولیت دی جس سے عام اور غریب آدمی کو فائدہ پہنچے جبکہ شہبازشریف صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں کے فنڈز بھی جنگلہ بس اور میٹرو ٹرین جیسے نمائشی منصوبوں پر خرچ کر رہے ہیں جس سے ہر شعبہ ہمارے دور کی طرح ترقی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن نہیں بلکہ پیچھے کی جانب جا رہا ہے اور اس کا ثبوت خود سرکاری اعداد و شمار ہیں۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *