میرے دل میں نیب کے ادارہ کا احترام ہے
January 30, 2018
Featured, News, Urdu News
246 Views
مجھے آج نیب نے بلایا تھا جبکہ میرا نام پانامہ پیپرز میں موجود ہی نہیں
میں نے نیب ٹیم کے تمام سوالات کے جوابات دئیے، اگر نیب نے پھر بلایا تو میں جاؤں گا کیونکہ میرا دامن صاف ہے
مونس الٰہی مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ
لاہور(25جنوری2017) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ میرے دل میں نیب کے ادارہ کا احترام ہے، مجھے آج نیب نے بلایا تھا حالانکہ میرا نام پانامہ پیپرز میں موجود ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نیب کی ٹیم کے تمام سوالات کے جوابات دے دئیے ہیں، اگر نیب نے دوبارہ بلایا تو میں جاؤں گا کیونکہ میرا دامن صاف ہے۔

