چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی نے سینیٹر کامل علی آغا کو پنجاب سے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا
February 1, 2018
Featured, News, Urdu News
327 Views
چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت اجلاس میں طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور میاں منیر شریک تھے
لاہور(01فروری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست کیلئے سینیٹر کامل علی آغا کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس میں سینیٹر کامل علی آغا کی پارٹی کیلئے خدمات کوپیش نظر رکھتے ہوئے دوبارہ سینیٹ کا ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے، سینیٹرکامل علی آغا، صوبائی جنرل سیکرٹری چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ اور میاں منیر شریک تھے۔
