چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور آصف زرداری کی سینیٹ الیکشن پر بات چیت
February 4, 2018
Featured, News, Pictures, Urdu News
225 Views
مسلم لیگی قائدین کے اعزاز میں بلاول ہاؤس کا عشائیہ، پرتپاک خیرمقدم، راجہ پرویزاشرف، منظور وٹو، نیئر بخاری، فیصل صالح حیات بھی شریک تھے
لاہور(04فروری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے یہاں بلاول ہاؤس میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹ الیکشن کے علاوہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں راجہ پرویزاشرف، میاں منظور وٹو، نیئر بخاری، فیصل صالح حیات اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ بلاول ہاؤس آمد پر مسلم لیگی رہنماؤں کا پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

