چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی کا حسن نثار سے اظہار تعزیت

لاہور(07فروری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی، سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی و کالم نویس حسن نثار کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ انہوں نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ آپ نے اپنی والدہ کی بڑی خدمت کی ہے، بزرگوں کا سایہ بڑی نعمت ہوتا ہے، ان کی دعائیں ہمیشہ آپ کے شامل حال رہیں۔

Share