Friday , March 31 2023
Breaking News
Home / Featured / عاصمہ جہانگیر نڈر قانون دان، نہایت دلیر اور غریب پرور خاتون تھیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

عاصمہ جہانگیر نڈر قانون دان، نہایت دلیر اور غریب پرور خاتون تھیں: چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی

دلیر باپ کی دلیر بیٹی، جمہوریت، انسانی حقوق اور قانون کی سربلندی کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

لاہور(11فروری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قانون کے شعبہ میں ان کی شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلا برادری میں انہیں نہایت مقبولیت حاصل تھی، انہیں عالمی سطح پر ایک مقام حاصل تھا، ہمیشہ انہوں نے اپنے خیالات، نظریات اور موقف کا نڈر ہو کر اظہار کیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کیلئے صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی ہے۔ چودھری شجاعت حسین اظہار تعزیت کیلئے عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ پر پہنچے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ممتاز قانون دان اور سوشل ورکر ہونے کے علاوہ نہایت غریب پرور بھی تھیں، انہوں نے کئی کیسز کے بارے میں ہم سے بھی مدد لی، وہ دلیر باپ کی دلیر بیٹی اور جمہوریت کیلئے ایک آواز تھیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق و قانون کی علمبرداری کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی۔

Check Also

Terrorists are attacking freely, but the priority of fake rulers is not to establish law and order, but only political revenge: Ch Parvez Elahi

Those pursuing agenda of victimization should hear Imran Khan’s way cannot be blocked, people are …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *