نوازشریف کی خواہش پر جاتی عمرا کا تحصیلدار چیف جسٹس سپریم کورٹ نہیں لگایا جا سکتا: چودھری شجاعت حسین
February 21, 2018
Featured, News, Urdu News
347 Views
عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، چیف جسٹس بڑے پن کا مظاہرہ کر رہے ہیں
لاہور/اسلام آباد(21فروری2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کو کمزور اور تنقید کا نشانہ بنانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، انہیں شاید یہ معلوم نہیں کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کے کسی بھی فیصلے کو رد کر سکتی ہے جو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہو، آئین کیا ہے اس کی تشریح اسی آئین کے مطابق سپریم کورٹ نے ہی کرنا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا بڑا پن ہے کہ وہ نااہل اور تھرڈ گریڈ کے لوگوں کی احمقانہ زبان برداشت کر رہے ہیں، نااہل افراد حد سے بڑھ رہے ہیں، یہ تو ہو نہیں سکتا کہ نوازشریف کی خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے جاتی عمرا کے تحصیلدار کو سپریم کورٹ کا چیف جسٹس لگا دیا جائے۔
