ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ بھی نیب نے بلایا تو جاؤں گا: مونس الٰہی
February 28, 2018
Featured, News, Urdu News
285 Views
نیب نے ایک دن کے نوٹس پر بلایا تھا جس پر بلا حیل و حجت حاضر ہوا
پہلے کی طرح آج بھی نیب ٹیم کے تمام سوالات کے جوابات دئیے
لاہور(28 فروری2017) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں، آئندہ بھی نیب نے بلایا تو جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے ایک دن کے نوٹس پر بلایا اور میں بلا حیل و حجت حاضر ہو گیا۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ میرا دامن صاف ہے اور پہلے کی طرح آج بھی نیب کے تمام سوالات کے جواب دئیے۔
