ن لیگ نے اپنی مرضی کی حلقہ بندیاں کر کے پری پول دھاندلی کا آغاز کر دیا: چودھری شجاعت حسین
March 6, 2018
Featured, News, Urdu News
298 Views
حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں، انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا
لاہور(06مارچ2018) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ افسر شاہی کے ذریعے ن لیگ نے بدترین قسم کی قبل از وقت دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا ہے، انہوں نے اپنی مرضی سے حلقہ بندیاں کروا کر اس کی ابتدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے 30 فیصد اثرات الیکشن سے پہلے ہی ہو جاتے ہیں اگر اپنے نوکروں کے ذریعے حلقہ بندیاں کروانی ہو تو پھر گھر بیٹھے الیکشن جیت جاتے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی کہا تھا کہ الیکشن کروانے سے پہلے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں ورنہ پرانے سسٹم کے تحت دھاندلی دار ہی جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق مردم شماری کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی نئی حلقہ بندیاں کی جا سکتی ہیں جبکہ انہوں نے غیر سرکاری نتائج پر حلقہ بندیاں کر دیں، حلقہ بندیاں ووٹوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ آبادی کی بنیاد پر ہونی چاہئیں۔
